هفته,  23 نومبر 2024ء
عید سے قبل قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری، سزا میں کمی اور رہائی کیلئے سمری تیار

 

لاہور(روشن پاکستان نیوز)عید سے قبل بزرگ اور خواتین قیدیوں کے لیے خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور رہائی کی سمری تیار کر لی گئی۔ سمری منظوری کے لیے عید سے قبل کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زیادہ عمر کی خواتین قیدی اہل ہوں گے۔

وہ خواتین جو اپنی دو تہائی سزا پوری کر چکی ہیں اور جو 5 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ جیل میں ہیں ان کو فائدہ پہنچے گا۔ سزا میں کمی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے دو تہائی سزا کی تکمیل اور اچھے اخلاق کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین… مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر اور سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور نے سیکرٹری داخلہ کو بریفنگ دی۔

سینٹرل جیل کے دورے کے دوران سیکرٹری داخلہ نے کچن، ہسپتال، قیدیوں کی بیرکس، صنعتی اور پیشہ ورانہ مرکز کا معائنہ کیا۔ نورالامین مینگل نے جیل میں کھانے کے معیار اور مینو کا مشاہدہ کیا۔ مناسب خوراک مہیا کی جائے۔

 

مزید خبریں