اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 ارب روپے بحال کر دیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی سال 25-2024 کا ری کرننگ بجٹ 65 ارب روپے بحال کر دیا گیا ہے۔

وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نےکو بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ کم کر کے 25 ارب روپے کرنے کا فیصلہ واپس لے کر اسے واپس 65 ارب روپے کر دیا ہے۔

اب وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبوں کی جامعات کو بھی معمول کے مطابق فنڈنگ کر سکے گی۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

اسی طرح پلاننگ کمیشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ترقیاتی بجٹ 59 ارب روپے بھی بحال کر دیا ہے جسے 21 ارب روپے کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں