اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز )مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کو سیاست کیلئے استعمال کیا، سائفر کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، سائفر کیس دو جمع دو والا ہے آگے اس فیصلے میں تبدیلی آسکتی ہے۔سائفر سنتے کانوں دیکھتی آنکھوں کے سامنے ہوا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند اور صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزادنے بھی شرکت کی ۔