اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
صدر، وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ایوانوں میں کھانوں پر پابندی لگائی جائے،بڑا مطالبہ کر دیا گیا

 

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کی بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس سمیت تمام بڑے ایوانوں میں کھانے پینے پر پابندی عائد کی جائے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں کھانے پر پابندی لگائی جائے، حکومت اس بجٹ میں اپنے تمام اخراجات ختم کرے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں ہر قسم کی مراعات واپس لی جائیں، حکومت اس بجٹ میں تمام سرکاری دفاتر میں سولر سسٹم لگائے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے معاہدوں کو ری شیڈول کیا جائے، بجٹ میں مفت پٹرول، بجلی اور گیس کا باب بند کیا جائے۔ ایک چھوٹی گاڑی کے علاوہ تمام گاڑیاں سرکاری اہلکاروں سے واپس لی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کیسے چل سکتا ہے جس کے اخراجات بہت ہوں اور آمدن نہ ہو، تاجر کو چور نہ کہا جائے، وہ براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس دے رہا ہے۔

مزید خبریں