اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاق نے خیبرپختونخوا میں جاری 177 میں سے 91 پراجیکٹس کو ختم کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی نے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل کی مالیت ایک ہزار 361 ارب روپےہے، پی ایس ڈی پی کے مکمل ہونے والے کئی منصوبے 70 فیصد تک مکمل ہو چکے ہیں، منصوبوں میں سوات موٹروے فیز ٹو، انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم کرک شامل ہیں۔
محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، بٹ خیلہ ہسپتال، برن سنٹر، سروزئی ڈیم ہنگو، ٹانڈہ ڈیم کی توسیع سمیت دیگر منصوبوں کو بھی پی ایس ڈی پی، ایس آئی ایف سی کی منظور شدہ بہار سے نکال دیا گیا۔ رائٹ بینک نے کنال گریوٹی پروجیکٹ بھی نکال لیا۔
محکمہ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کا مزید کہنا تھا کہ مردان میں انجینئرنگ اور ویمن یونیورسٹی، سڑک کی تعمیر کو بھی پی ایس ڈی پی سے باہر رکھا گیا۔