اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جولائی اور اگست کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولی جون سے اگست 2024 میں کی جائے گی۔