هفته,  05 اکتوبر 2024ء
عوام تیاری کر لیں۔۔۔15جون سے فلڈ سیزن شروع ہونے کا امکان ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122نے خبردار کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)15جون سے فلڈ سیزن شروع ہورہا ہے ہمارے تمام ادارے مکمل طور پر تیار ہوں گےفلڈ سیزن میں پلاننگ سے عوام کی مدد کی جاسکتی ہےاگر ہم اپنے فلڈز کی تاریخ دیکھیں تو پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کے کارنامے نمایاں ہیں۔

فلڈ سیزن جب آتا ہے تو تمام ادارے میدان عمل میں ہوتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹیز کو چیزیں مہیا کرنے جارہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےتقریب سے خطاب میں کیا ۔

ڈی جی ریسکیو 1122 رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ 2024 ء میں ساڑھے تین سو سے زیادہ ڈوبنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں،یہ ایک مشکل ترین کام ہوتا ہے 90 فیصد باڈیز کی ریکوریز کو ہم نے یقینی بنایا ہے۔

آگ لگنے کے90 فیصد واقعات دیکھنے میں واقعات سامنے آرہے ہیں مری ، خوشاب اور چکوال میں جنگلوں میں آگ لگی،ہمارا ریلیف ڈیپارٹمنٹ ہماری بھرپور مدد کررہا ہے.6ہزار ایمرجنسی ہم روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے ہیں،پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید خبریں