اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کی وجہ سے درآمد شدہ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 30 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹی 70 سے 100 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔
1800 سی سی تک استعمال شدہ گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1800 سی سی تک کی نئی اور پرانی ہائبرڈ گاڑیوں پر صفر ڈیوٹی برقرار رہے گی۔