هفته,  23 نومبر 2024ء
کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق ،حکومت بلوچستان کا واقعے پر اظہار افسوس

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)کوئٹہ کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی بلوچ کا کہنا ہے کہ حادثہ گیس لیکیج کے بعد دم گھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 9 مزدور، ٹھیکیدار اور کان کے منیجر ہلاک ہوئے۔ چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق سوات سے ہے۔

دوسری جانب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مائنز نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ بلوچستان حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں