هفته,  23 نومبر 2024ء
پی آئی اے نجکاری کیلئے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز نے پری کوالیفائی کر لیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)6 کمپنیاں، کنسورشیم پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پری کوالیفائی کر چکے ہیں۔ پری کوالیفائیڈ کمپنیاں اور کنسورشیم پی آئی اے کی بولی میں حصہ لے سکیں گے۔

اس حوالے سے نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر برائے نجکاری علیم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں علیم خان نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز رفتاری سے نجکاری کو یقینی بنایا جائے گا اور کاروباری گروپوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو میڈیا پر لائیو دکھایا جائے تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ ایکسپریشن آف انٹرسٹ جمع کرانے والوں کی پری کوالیفیکیشن کی جائے گی اور پری کوالیفائی کرنے والوں کو پی آئی اے کی مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

اسٹاک مارکیٹ کو بھی پی آئی اے کی سکیم آف بندوبست سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اسکیم میں اثاثے، نقصانات اور واجبات ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیئے گئے جبکہ وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی اہم قانونی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

مزید خبریں