اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
نیشنز ہاکی کپ, پاکستانی ٹیم چھا گئی ، کینیڈا کو 1-8 سے شکست دیدی

 

اسلام آباد (روشن پاکستا ن نیوز)نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا پر گولز کی بارش کردی، ایک کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کے رانا عبدالوحید نے ہیٹ ٹریک سمیت چار گول کیے۔

پولینڈ کے شہر گینزنو میں جاری نیشنز کپ میں پاکستان اور کینڈا کے درمیان میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔

پہلے کواٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے دو ایک کی سبقت حاصل کی۔ پھر تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پانچ گول کردیے۔

رانا عبدالوحید نے ہیٹ ٹریک سمیت چار گول کیے۔ غضنفر علی دو جبکہ عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔

مزید خبریں