منگل,  10  ستمبر 2024ء
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے عہدے سے استعفی دے دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد جمیل نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا، وہ مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔جسٹس شاہد جمیل خان سنیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے تاہم ان کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News