اتوار,  08  ستمبر 2024ء
کراچی،انٹر امتحانات کا دوسرا روز ،موبائل ضبط کرنے کا حکم

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج دوسرا روز ہے۔

آج صبح کی شفٹ میں کیمسٹری، ہوم اکنامکس کا ڈریس اور ٹیکسٹائل کا پرچہ ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ میں گیارہویں جماعت جنرل گروپ کا انگریزی کا پرچہ ہے۔

صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک ہو گا۔

یئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں دورانِ امتحان بند رہیں گی۔

چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ امتحانات میں طلباء کی جانب سے موبائل فون لانے پر ضبط کر لیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News