اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کو اہم عہدہ مل گیا، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تقرری کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شمشاد اختر کی تقرری کی منظوری دے دی، سابق نگراں وزیر خزانہ کو 3 سال کے لیے اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کا آزاد ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔روحیل محمد اور عدنان اسد کو بھی 3 سال کے لیے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹرز تعینات کیا گیا، تینوں نام اسٹاک ایکسچینج نے منظوری کے لیے ایس ای سی پی کو بھیجے تھے۔