لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے عید کے باعث مارکیٹیں کھلنے کے اوقات میں توسیع کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے کو تمام سرکاری پارکوں کی حفاظت اور عید کے باعث مارکیٹیں کھولنے کا وقت بڑھانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ڈی ایم اے کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ آئندہ ہفتے پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گرمی کی لہر میں اضافہ افسوسناک ہے۔سی بی ڈی کے وکیل نے کہا کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے دو ٹینک بنائے گئے ہیں۔
عدالت نے پی ایچ اے کو سرکاری پارکوں کی دیکھ بھال کا حکم دیتے ہوئے عید کے باعث بازاروں کے اوقات میں توسیع کردی۔