اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔؎
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے مٹی کا تیل بھی ایک روپے87 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔