اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن میں 6 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے 30 مئی کو کیس کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی جانب سے 3 مارچ کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات اٹھائے گئے تھے جس میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھا دیے تھے۔