هفته,  12 اکتوبر 2024ء
الیکشن کمیشن :ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر امیدارو ں پر بھاری جرمانے عائد

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)ترجمان نے الیکشن کیمشن نے جاری بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مختلف امیدواروں کو جرمانے اور خلاف ورزیوں پر ازخود طلب کرلیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوہاٹ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں اور جرمانے عائد کئے ۔نور اسلم آفریدی ،آزاد امیدوار، این اے 35 کو 5 ہزار جرمانہ، فواد اللہ خان آفریدی، آزاد امیدوار، این اے 35 کو 10 ہزار جرمانہ، اے این پی کے امیدوار یعقوب خان حلقہ پی کے 90 کو 5 ہزار جرمانہ ،جنید اللہ آفریدی،آزاد امیدوار پی کے 90 کو 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔مختلف اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیموں نے ممنوعہ تشہیری ہورڈنگز اور مواد بھی ہٹائے ۔

مزید خبریں