جمعرات,  13 نومبر 2025ء
اسلام آبادمیں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد گرفتار،تفتیش جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی ہے جسے پاک بحریہ بجھانے میں مصروف ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں، شدید گرمی اور تیز ہوا کے باعث آگ پھیل رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دو روز قبل آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی مارگلہ کی پہاڑیوں پر E-11 کے بالکل سامنے 15 مقامات پر آگ لگ گئی تھی۔

مزید خبریں