اتوار,  08  ستمبر 2024ء
عوام کیلئے خوشخبری ، ایل پی جی قیمتوں میں بہت بڑی کمی ،اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون 2024 سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) سستی کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2768 روپے 23 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 234 روپے 59 پیسے فی کلو ہو گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News