هفته,  21 دسمبر 2024ء
خوشخبری،100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو 100 یونٹ تک مفت بجلی دینے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، سولر پارکس اور منی گرڈ سٹیشنز سے صارفین کو مفت بجلی دی جائے گی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لیے رقم مختص کی ہے، ابتدائی طور پر بجٹ میں سولر انرجی کے لیے 5 ارب روپے رکھے جائیں گے۔وزیر توانائی نے کہا کہ بجٹ میں انتہائی رعایتی قیمت پر سولر پینل دینے کی اسکیم ہے، غریب اور متوسط طبقے کو 2 لاکھ سولر پینل دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی قیمت کا 80 فیصد حکومت اور 20 فیصد عوام سے لیا جائے گا۔ سندھ میں 5 لاکھ گھر ایسے ہیں جہاں بجلی ہی نہیں ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سولر پارکس اور منی گرڈ اسٹیشن لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں