چیئرمین سینیٹ کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والے ملزمان پکڑے گئے

 

ملتان(روشن پاکستا ن نیوز)چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او کا کہنا تھا کہ پیغامات بھیجنے والوں کا تعلق کسی تنظیم یا گروپ سے نہیں، ذاتی دشمنی کی بنا پر کسی شخص کو پھنسانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو ان کی سم سے دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا۔

نواز نے اپنے کزن الطاف کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کرایا، پولیس الطاف کو گرفتار کرنے آئی تو نواز نے الطاف کو زہر دے کر نکال لیا۔

سی پی او نے بتایا کہ الطاف کی سم سے چیئرمین سینیٹ کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا، پولیس نے دونوں ملزمان نواز اور نعمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید خبریں