اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
سمیں بلاک کرنے کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، ٹیکس گوشوارے جمع ، 7 ہزارسے زائدسمیں بحال

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایف بی آر کی نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر 7 ہزار 167 افراد کی موبائل سمیں بحال کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 65 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا ٹیلی کام کمپنیوں سے شیئر کیا جا چکا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کی فہرست تیار کر لی گئی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت ان لوگوں کی سمیں بتدریج بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں