لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے موسم گرما کی تعطیلات میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سکولوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 20 سے 30 ہزار اساتذہ بھرتی کریں گے۔
ہم تعطیلات کے دوران بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔