لاہور (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی کیخلاف اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحقیقات شروع کردی گئیں، ان کیخلاف شکایت محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر ان کیخلاف شکایت موصول ہوئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کیخلاف شکایت راولپنڈی میں صحافی کی جانب سے درج کرائی گئی، جس کے بعد ان کیخلاف موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر تحقیقات اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر مقدمہ ہوگا۔
یاد رہے پنجاب کابینہ اپنے آخری اجلاس میں اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی پر مقدمے کی منظوری دے چکی ہے۔