هفته,  23 نومبر 2024ء
ایران کی سرحد پار سے فائرنگ سے 3 پاکستانی جاں بحق، 4 زخمی

 

کوئٹہ – بدھ کو ماشکیل کے علاقے میں ایرانی فورسز کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

ماشکیل بلوچستان کے ضلع واشک کی ایک تحصیل ہے جو کہ ایران اور پاکستان کی سرحد پر واقع ہے۔

علاقے کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چار دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز دو پاکستانی شہریوں کو بھی اپنے ساتھ لے گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سال کے شروع میں بلوچستان کے شہر پنجگور میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو کم کر دیا تھا، تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور اسلام آباد میں ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا۔

تاہم دو طرفہ مذاکرات کے بعد ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے۔

مزید خبریں