اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والے سافٹ وئیرز کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کر دیا ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہو سکتے ہیں۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے صارفین کی جانب سے بتایا گیا کہ ایڈ بلاکر کو استعمال کرنے پر یوٹیوب نے عجیب طرح کام شروع کر دیا۔انہوں نے ایڈ بلاکر کے استعمال پر ویڈیوز کے حوالے سے مختلف مسائل کو رپورٹ کیا۔
خیال رہے کہ یوٹیوب نے جون 2023 میں یوٹیوب کی جانب سے عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کے ‘چھوٹے تجربے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد 2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔اپریل 2024 میں کمپنی کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔
اب اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کی جانب سے صارفین کو ایڈ بلاکر استعمال کرنے سے روکنے کے لیے متعدد طریقوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق صارفین نے شکایت کی ہے کہ جب وہ ایڈ بلاکر استعمال کرکے ویڈیو پلے کرتے ہیں تو وہ اچانک شروع سے اختتام پر پہنچ جاتی ہے۔