لاہور (روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو لاہور کے 8 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خالد ارشد نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 9 مئی کو لاہور کے 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ محمود محمود قریشی کی تفتیشی رپورٹ 5 جون کو عدالت میں پیش کی جائے، ان سے ویڈیو لنک کے ذریعے پوچھ گچھ کی جائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا یہ تمام مواد فرانزک لیب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ درخواست کی گئی تھی.