هفته,  23 نومبر 2024ء
ہتک عزت کا قانون صرف میڈیا پر نہیں بلکہ تمام شہریوں پر لاگو ہوگا، عطا تارڑ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہتک عزت کا قانون صرف میڈیا کے لیے نہیں بلکہ اس کا اطلاق تمام شہریوں پر ہوگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک دشمن قوتیں سرگرم ہیں۔ ہتک عزت کا قانون صرف میڈیا کے لیے نہیں بلکہ اس کا اطلاق ملک کے تمام شہریوں پر ہوگا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے چینی منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف پر الزامات لگائے تھے اور وزیر اعظم نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں بانی پی ٹی آئی اب تک اپنا الزام ثابت نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ SIFC میں صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اس ڈیسک کی خصوصی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری لانے پر ہوگی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے 7 ڈیسک قائم کیے جائیں گے اور یہ تمام ڈیسک SIFC کے اندر قائم کیے گئے ہیں۔ SIFC نے چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، یورپی یونین اور امریکہ میں ڈیسک قائم کیے ہیں۔

مزید خبریں