هفته,  23 نومبر 2024ء
بچوں سے سر عام منشیات کا کاروبار کرایا جانے لگا،انتظامیہ خاموش

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)نارتھ ناظم آباد میں معصوم بچے گلیوں میںکھلے عام منشیات فروخت کرنے لگے، نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں منشیات اور گٹکے ماوے کی کھلے عام فروخت کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ۔

نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ میں دن کی روشنی میں گلیوں میں منشیات خریدنے والوں کا رش رہا، علاقہ مکینوں نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد غلام حسین منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

جبکہ جاوید نامی منشیات فروش اپنے آپ کو سیاسی جماعت کا کارکن اور ایس ایس پی ضلع وسطی کا دوست ظاہر کرتا ہے، مکینو ایریا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نارتھ ناظم آباد بلاک بی موسیٰ گوٹھ سے منشیات فروشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید نامی منشیات فروش کا کرمنل ریکارڈ ہے جس کے خلاف پولیس نے منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج کر رکھے ہیں تاہم پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔

مزید خبریں