اتوار,  08  ستمبر 2024ء
عوام خوار ہو گئی ،شدید گرمی کے باوجود لوڈ شیڈنگ14گھنٹے سے تجاوز کر گئی

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اورنگی، کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، سٹی ریلوے کالونی، ملیر، گڈاپ، قائد آباد، کیماڑی اور لیاری میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ناظم آباد، ایف بی ایریا، شادمان، حیدری، گارڈن، جمشید۔ کوارٹر، نیو کراچی، سرجانی، پٹیل پاڑہ اور لائنز ایریا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔

کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے یا بلوں کی عدم ادائیگی ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جب کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بل ادا کرنے والے بھی شدید لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News