جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان، ایف ای ڈی کی جانب سے سگریٹ کے پیکٹ پر 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات تیار کی جا رہی ہیں، سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات وزارت صحت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سفارشات رواں ہفتے وزارت خزانہ کو بھیج دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے پیک پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، حکومت نے سگریٹ کے پیک کی کم از کم قیمت 127 روپے مقرر کی ہے، حکومت سگریٹ کے پیک پر 120 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لے رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News