اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری کر دیئے۔ قائم مقام صدر نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔
قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس ججوں کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔
نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق نیب کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کر دیا گیا ہے ۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5 سال سے کم کر کے 2 سال کر دی گئی ہے۔