جمعرات,  18  ستمبر 2025ء
یو اے ای میں پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ

ابوظہبی(روشن پاکستان نیوز)پاکستانی آم دنیا بھر کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی بےحد مقبول ہیں ۔

پاکستانی آم جونہی متحدہ عرب امارات پہنچے تو ہاتھوں ہاتھ بِک گئے اور مزید آموں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔

پاکستان سے سندھڑی، دسہری، انور رٹول، چونسا اور کالا چونسا بھی امارات لائے جاتے ہیں۔ سندھڑی آم کو اُس کے عمدہ ذائقے، سنہری رنگت اور سائز کے باعث دُنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2015ء کے بعد سے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کو آموں کی برآمد میں بہت زیادہ کمی آئی ہے۔

اس کی وجہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے آموں کے لیے لکڑی کے کریٹس، بکسوں اور کیسز کے استعمال پر پابندی عائد کرنا ہے۔

مزید خبریں