هفته,  23 نومبر 2024ء
کسی صورت نئے ٹیکس قبول نہیں کریں گے، اسد قیصرکھل کر بول اٹھے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ بجٹ میں ان کی بھرپور مخالفت کریں گے اور نئے ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے مرکزی دفتر میں توڑ پھو ڑ کی گئی، تجاوزات کے نام پر جھوٹ بولا گیا، حکومتی وزراء میڈیا پر بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، آپ جتنے بھی مقدمات پی ٹی آئی کے خلاف بنا رہے ہیں وہ سب آپ کی گردن پر پڑ رہے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔

آئی ایم ایف پروگرام میں نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں، حکومت خود ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہے، تحریک تحفظ پاکستان کے آئین کے تحت ملک بھر میں ریلیاں نکالے گی۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آپ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر توجہ دیں، 12 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، گرمی، بے روزگاری اور ناکام معاشی پالیسی کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں گندم سکینڈل ہوا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

مزید خبریں