پیر,  16  ستمبر 2024ء
اناڑی خاتون ڈرائیور کی کار بے قابو ، 7 سالہ بچی جانبحق،تین افراد زخمی

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) چوہڑ چوک کے قریب اناڑی خاتون ڈرائیور نے کار شہریوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

چوہڑ چوک کے قریب اناڑی خاتون ڈرائیور سفید آلٹو چلا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوگئی۔خاتون نے گاڑی شہریوں پر چڑھادی جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت شازیہ، غلام اور افضل کے نام سے ہوئی ہے۔تھانہ ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، خاتون ڈرائیور فرح موقع سے فرار ہوگئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News