لاہور (روشن پاکستان نیوز)انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے بھی پنجاب ہتک عزت کے قانون کی مخالفت کی ہے۔
سیکرٹری انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس انتھونی بلینگر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا ہتک عزت بل آئین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ہتک عزت بل آزادی صحافت کے لیے خطرناک ہے، پاکستانی صحافی اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔ IFJ پاکستانی صحافیوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔











