وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بھی اجلاس میں موجود ہیں، ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کی چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں