جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کچھ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے،سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا وطن واپسی کا اعلان

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز)طویل عرصے بعد سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے سینئر صحافیوں سے ملکی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے مسائل بالخصوص کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں بہتری کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔

عشرت العباد نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں مستقبل کی حکمت عملی، سیاسی مستقبل اور وطن واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عشرت العباد کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مجھے ایکٹو رہنا چاہیے، ٹائمنگ اہم ہے کہ مجھے کب ایکٹیو ہونا ہے اور کب وطن واپس جانا ہے، مجھے جو بھی کرنا ہے ،پاکستان آکر کرنا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ وطن واپسی کی تفصیلات مناسب وقت پر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں جلد واپس آؤں گا اور میں نے کچھ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ میں اس وقت کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں۔ میرے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو تماشائی بنوں یا ملک کے لیے کچھ کروں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News