جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
فٹبال مداحوں کیلئے بری خبر،پاکستان فٹبال لیگ غیر آئینی قرار

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ایف ایف نے آئندہ ماہ شیڈول فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

پی ایف ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیڈریشن نے اس ایونٹ کی منظوری نہیں دی ہے۔ فیفا اور اے ایف سی کے بینر تلے پی ایف ایف پاکستان میں فٹ بال کے معاملات چلانے کا ذمہ دار واحد ادارہ ہے۔ PFF کو فٹ بال کی تمام سرگرمیوں، ان کے اوقات اور مقامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 9 ستمبر 2014 کو جاری کیے گئے احکامات کے مطابق حکومت بھی صرف بین الاقوامی اداروں کے تحت کام کرنے والی فیڈریشنز کو سپورٹ کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی بھی تقریب کا انعقاد آئین کے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے اور اسے تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ایف ایف کے مطابق ملک میں فٹ بال کے فروغ میں حقیقی طور پر کردار ادا کرنے والے کسی بھی منصوبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بشرطیکہ پہلے اس کی منظوری دی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News