هفته,  23 نومبر 2024ء
قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،کتنا اضافہ ؟ دیکھیں خبر

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے یکم جولائی 2024 سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم تھری لاہور عبدالحکیم موٹروے پر کار ٹول ٹیکس 390 روپے سے بڑھ کر 500 روپے، بس کا ٹول ٹیکس 1200 سے بڑھ کر 1600 روپے ہو گیا۔ایم 4 پنڈی بھٹیاں فیصل آباد ملتان موٹر وے پر کار ٹول ٹیکس 510 روپے سے بڑھ کر 650 روپے ہو گیا۔بس ٹول ٹیکس 1560 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کر دیا جائے گا۔ ایم 14 حقلہ ڈی آئی خان موٹروے پر کار ٹول ٹیکس 440 روپے سے بڑھا کر 550 روپے، بس ٹول ٹیکس 1440 سے بڑھا کر 1900 روپے کر دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر کار ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے، ویگن ٹول ٹیکس 50 سے بڑھا کر 70 روپے، بس ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کر دیا گیا ہے۔ایم ون پشاور اسلام آباد موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 350 روپے، بس ٹول ٹیکس 790 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیا گیا ہے۔

 

 

مزید خبریں