هفته,  23 نومبر 2024ء
دفتر سیل،پی ٹی آئی نے میدان میں ٹینٹ لگا کر پارٹی اجلاس شروع کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)گزشتہ رات اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دفتر کو سیل کیے جانے کے بعد آج اسی جگہ میدان میں پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سی ڈی اے کی کارروائی کو یلغار قرار دیا اور کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پر امن ہے۔

اجلاس میں سی ڈی اے اور پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ عامر مغل کو رات کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا، ایڈووکیٹ علی بخاری اور ہم نے رات کو عامر ڈوگر کو بازیاب کرایا، آج ہم پر دہشت گردی کے پرچے درج ہوئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف کا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتے، اب طاقت کا استعمال کر رہے ہیں، فسطائیت اور جبر کا نظام اپنے آخری قدم اٹھا رہا ہے۔

مزید خبریں