اتوار,  08  ستمبر 2024ء
شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس, آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرطلب،تحریری حکم نامہ جاری

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم جاری کیا، 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ اردو میں جاری کیا گیا۔

عدالت کے تحریری حکم نامے کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سیکٹر کمانڈرز کو 29 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ حکم نامے کے مطابق وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کو عدالتی معاون کے طور پر طلب کیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آئی جی اور ایس ایس پی پولیس نے عدالت کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اغوا کار کی لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے، پولیس کے مطابق وہ جلد متعلقہ مقام اور لوگوں تک پہنچ جائیں گے۔حکم نامے کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے بتایا کہ سیکٹر کمانڈر کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا، پولیس کے مطابق وزارت دفاع سے موصول ہونے والا تحریری جواب شامل تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News