پیر,  16  ستمبر 2024ء
پیمرا کی جانب سے تحریری احکامات کے علاوہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی عائد

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریری احکامات کے علاوہ عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سے متعلق ٹکرز اور سرخیاں نشر کرنے سے گریز کیا جائے اور صرف تحریری احکامات کی اطلاع دی جائے۔

پیمرا کی ہدایات کے مطابق ٹی وی چینلز لائیو عدالتی کارروائی دکھا سکتے ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہونے والا کوئی بھی مواد، بحث، تجویز یا رائے نشر کرنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News