منگل,  08 اکتوبر 2024ء
ہولنا ک واقعہ: ایران میں 9پاکستانی مزدور قتل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانی مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والے 5 افراد کا تعلق پاکستان کے شہر علی پور اور اس کے گردونواح سے ہے، مقتول پاکستانی ایران میں مزدوری کرتے تھے جنہیں گھر میں داخل ہو کر قتل کر دیا گیا۔

پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران کے علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے ہولناک قتل پر گہرا صدمہ پہنچا ہے، سفارت خانہ سوگوار خاندانوں کو مکمل مدد فراہم کرے گا۔ زاہدان میں پاکستانی قونصلر جنرل کے حکام جائے حادثہ اور ہسپتال کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، ہم نے ایران سے اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق واقعے کی ذمہ داری کسی عسکریت پسند گروپ نے قبول نہیں کی، آج صبح نامعلوم افراد نے سرکن کے نواحی علاقے سراوان میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، شہید ہونے والے پاکستانی ایران میں ورکشاپ میں مزدور تھے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ ایران میں شہید ہونے والے مزدوروں کی لاشیں پاکستان لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں