هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومتی قرضوں کا ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان،آئی ایم ایف

 

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)حکومتی قرضوں کا ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔ آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں ریکارڈ 87 ہزار 346 ارب روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرضوں میں 7 ہزار 636 ارب روپے اضافے کا تخمینہ ہے جب کہ غیر ملکی قرضوں میں 2 ہزار 797 ارب روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں پاکستان کا ملکی قرضہ بڑھ کر 53 ہزار 878 ارب روپے ہو جائے گا جب کہ غیر ملکی قرضہ بڑھ کر 33 ہزار 648 ارب روپے ہو جائے گا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق رواں مالی سال حکومت کا قرضہ 76 ہزار 913 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کے مقامی قرضوں کا تخمینہ 46 ہزار 242 ارب روپے ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال کے اختتام تک حکومت کا غیر ملکی قرضہ 30 ہزار 671 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں