هفته,  23 نومبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی کا اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار

 

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں اور سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی آن لائن پیشی کے انتظامات کرے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ رؤف حسن پر حملے کا نوٹس لے، عدالت دیکھے کہ یہ حملہ کس طرح ہوا، پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر حملہ ہوا تو پُرامن احتجاج کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے رؤف حسن پر حملے کی شفاف انکوائری ہو، رؤف حسن نے پہلے کسی قسم کے خدشے کا اظہار نہیں کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اپنا مقدمہ خود لڑنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے کہا کہ 30 تاریخ کو سپریم کورٹ میں پیش ہونا چاہتا ہوں اورسپریم کورٹ میں اپنا کیس لڑوں گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ ان کی آن لائن پیشی کے انتظامات کیے جائیں۔ سپریم کورٹ رؤف حسن پر حملے کا نوٹس لے، عدالت دیکھے کہ یہ حملہ کیسےہوا، پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر حملہ ہوا تو پرامن احتجاج کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ رؤف حسن پر حملے کی شفاف تحقیقات ہے، رؤف حسن نے پہلے کسی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں