پیر,  07 اکتوبر 2024ء
تحریک انصاف کی رہنماکنول شوزب کے گھر پرپولیس کا چھاپہ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کی رہنماکنول شوزب نے کہا ہے کہ رات کو 2.15 منٹ پر پولیس نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی عباس غازی کیساتھ ایک مرتبہ پھر میرے گھر پرچھاپہ ماراہے اور گھر میں موجود میری والدہ اور دیگر خواتین کو ہراساں کیا ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنماکنول شوزب نے کہا ہے کہ رات کو 2.15 منٹ پر پولیس نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی عباس غازی کیساتھ ایک مرتبہ پھر میرے گھر پرچھاپہ ماراہے اور گھر میں موجود میری والدہ اور دیگر خواتین کو ہراساں کیا ساتھ ہی ساتھ انھیں دھمکیاں دی ہیں کہ آج اتوار کو ریلی نہ کی جائے اور نہ ہی کسی قسم کی کو کیمپین کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت روڈ پر پولیس ہی پولیس ہے اور سیٹلائیٹ ٹاون والی گلی جو امیر عالم کالونی سے نکلتی ہے اس میں بائیک اسکواڈ کے چھ بائیک کھڑے ہیں اور روڈ پر ناکہ لگا رکھا ہے ،انہوں نے الیکشن کمیشن کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کیا یہ ہے الیکشن ؟؟ اور کیا یہ ہے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ڈرامہ ؟ الیکشن کمیشن جواب دے؟؟

مزید خبریں