جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
پاکستان ہاکی ٹیم کا ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہونے کا امکان،بڑی وجہ سامنے آ گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا مل جائے گا، ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کو آج یورپ کا ویزا ملنے کا امکان ہے تاہم تاخیر کے باعث ہالینڈ کے ساتھ شیڈول میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

شینگن ویزا نہ ملنے کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کی روانگی میں تاخیر ہو رہی ہے جس سے 22 مئی کو پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان شیڈول میچ متاثر ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن پر امید ہے کہ ویزہ دوپہر یا شام تک مل جائے گا۔

قومی ٹیم نے 20 مئی کو یورپ روانہ ہونا تھا جہاں ہاکی ٹیم ایک ہفتے تک ہالینڈ میں پریکٹس سیشن اور میچ کھیلے گی۔ بعد ازاں قومی ٹیم ہالینڈ سے پولینڈ روانہ ہوگی جہاں 31 مئی سے نیشنز کپ شروع ہوگا۔

مزید خبریں