اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )صدر مملکت نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیاگیا ، وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے محترم امام ہیں، وہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے سنڈیکیٹ ممبر بھی ہیں۔انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا
واضح رہے کہ ان سے قبل ڈاکٹر قبلہ ایاز اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین تھے جن کے عہدے کی 3 سالہ مدت اپریل میں ختم ہو چکی ہے۔